محمد عامر ملک و قوم کے مقروض ہیں :شعیب اختر

پیسر کو واپس لانے کے لئے ہم نے بڑی کوشش کی ہے: راولپنڈی ایکسپریس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 21 اپریل 2019 13:18

محمد عامر ملک و قوم کے مقروض ہیں :شعیب اختر
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21اپریل2019ء) سابق پاکستانی سپیڈ سٹار راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی سکواڈ کے اعلان کو اچھا قرار دیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو ورلڈ کپ ضرور کھیلنا چاہئے۔ایک ویڈیو پیغام میں شعیب اختر کا کہنا ہے کہ عامر پر ملک و قوم کا قرض ہے، اس کو واپس لانے کے لئے ہم نے بڑی کوشش کی، پاکستان کے لئے کھیلنے کے لئے اسے زور لگانا چاہئے۔

شعیب اختر کا مزید کہنا ہے کہ اگر ورلڈ کپ سکواڈ میں محمد عامر شامل نہیں ہوتا تو یہ بہت افسوسناک ہوگا، عامر کو ورلڈ کپ ضرور کھیلنا چاہئے۔یاد رہے کہ 18اپریل کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ 2019 ءکے لیے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ میں سرفراز احمد قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان، عماد وسیم، فخرزمان، امام الحق، عابد علی، بابراعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل حسن علی، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، جنید خان اور محمد حسنین ہیں تاہم محمد حفیظ کی ورلڈکپ سکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔

(جاری ہے)

چیف سلیکٹر نے کہا کہ محمد عامر اور آصف علی کو دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کا حصہ بنایا گیا اور ہمارے پاس 22مئی تک موقع ہے کہ ہم ورلڈکپ سکواڈ میں تبدیلی کرسکتے ہیں اور ان دونوں کھلاڑیوں کو کارکردگی کی بنیاد پر ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 21/04/2019 - 13:18:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :