عابد علی کا بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر سے ملنے کی خواہش کا اظہار

ویسٹ انڈیز کے ویون رچرڈ سمیت دنیا کے دوسرے عظیم پلیئرز سے بھی ملنا چاہوں گا،انٹرویو

اتوار 21 اپریل 2019 15:00

عابد علی کا بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر سے ملنے کی خواہش کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) قومی ٹیم کے بلے باز عابد علی نے بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ویسٹ انڈیز کے ویون رچرڈ سمیت دنیا کے دوسرے عظیم پلیئرز سے بھی ملنا چاہوں گا۔ ایک انٹرویومیں اوپننگ بلے باز عابد علی نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر میرے آئیڈیل ہیں، ان کی بیٹنگ تکنیکس کو فالو کرنے کی کوشش کرتا ہوں، انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کے دوران میری ان سے ملاقات ہوئی تو میرے لیے یہ بہت خوشی کا دن ہوگا۔

(جاری ہے)

عابد علی نے کہا کہ ایسا ممکن ہی نہیں ہے کہ میں ٹنڈولکر سے بات چیت کرنے کی کوشش کرو اور وہ مجھ سے بات کرنے سے انکار کردیں، وہ گریٹ پلیئر ہیں اور بڑا کھلاڑی ینگسٹر کو سکھانے کی کوشش کرتا ہے ،ویسٹ انڈیز کے ویون رچرڈ سمیت دنیا کے دوسرے عظیم پلیئرز سے بھی ملنا چاہوں گا۔اوپننگ بلے باز نے کہا کہ سلیکٹر اور ٹیم مینجمنٹ نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا، اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ،میں نے زندگی میں کبھی ہار نہیں مانی، ورلڈ کپ کے دوران ایسی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا کہ جس کا مجموعی طور پر فائدہ قومی ٹیم کو ہو۔
وقت اشاعت : 21/04/2019 - 15:00:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :