پاکستان کے میجر جنرل (ر) اکرم ساہی ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر منتخب ہو گئے

اتوار 21 اپریل 2019 17:15

دوحہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) اکرم ساہی ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر منتخب ہو گئے، وہ یہ اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی ہیں، ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کانگریس میں ان کا انتخاب عمل میں آیا۔

(جاری ہے)

دوحہ، قطر میں ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے 23ویں کانگریس اجلاس کے دوران آئندہ چار برسوں کیلئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا، پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) اکرم ساہی فیڈریشن کے نائب صدر منتخب ہو گئے۔ اکرم ساہی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کا نائب صدر منتخب ہونا باعث اعزاز ہے اور وہ ملک میں ایتھلیٹکس کی ترقی و فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
وقت اشاعت : 21/04/2019 - 17:15:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :