نیکولا اور فرینکو پر مشتمل کروشین جوڑی نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

اتوار 21 اپریل 2019 17:15

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) نیکولا میک ٹک اور فرینکو سکوگر پر مشتمل کروشین جوڑی نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، نیکولا اور فرینکو نے فیصلہ کن معرکے میں روبن ہاس اور ویسلے کو شکست فاش سے دوچار کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

فرانس میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں نیکولا میک ٹک اور فرینکو سکوگر پر مشتمل کروشین جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے روبن ہاس اور ویسلے پر مشتمل ہالینڈ کی جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 6-7، 7-6 اور 11-9 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
وقت اشاعت : 21/04/2019 - 17:15:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :