آل پاکستان قومی سینئر مینز سکواش چیمپین شپ 29 اپریل سے 3 مئی تک کھیلی جائے گی

اتوار 21 اپریل 2019 19:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان قومی سینئر مینز سکواش چیمپین شپ 29 اپریل سے 3 مئی تک کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا سکواش ایسوسفsی ایشن کے صدر اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر مان نے بتایاکہ پشاور میں شیڈول ایونٹ میں ملک بھر سی رینکنگ کے 32 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ایونٹ کیلئے انعامی رقم ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن نے گزشتہ سال22ایونٹس کا انعقاد کیا تھا تاہم رواں سال24ایونٹس شیڈول ہیں۔
وقت اشاعت : 21/04/2019 - 19:25:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :