پاور ہٹنگ کے لحاظ سے گیل نے میری زندگی بدل دی، آندرے رسل

اتوار 21 اپریل 2019 20:10

کنگسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) سٹار ویسٹ انڈین آل رائونڈر آندرے رسل نے کہا ہے کہ پاور ہٹنگ کے لحاظ سے کرس گیل نے میری زندگی بدل دی، ان کی راہنمائی اور مفید مشوروں کی بدولت اس مقام پر پہنچا ہوں۔

(جاری ہے)

دنیائے کرکٹ میں آج رسل کا شمار خطرناک اور بڑے پاور ہٹرز میں کیا جاتا ہے اور 2016ء میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ویسٹ انڈین ٹیم کو ٹائٹل فتح دلوانے میں ان کا کلیدی کردار تھا۔ رسل نے اپنے بیان میں کہا کہ 2016ء ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں گیل کے مفید مشوروں کی بدولت پاور ہٹر بنا، پاور ہٹنگ کے لحاظ سے گیل نے میری زندگی بدل دی، میں ہلکے بیٹ استعمال کرتا تھا لیکن گیل نے مجھے بڑے بیٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جس کے بعد میں پاور ہٹنگ کرنے میں کامیاب ہوا۔
وقت اشاعت : 21/04/2019 - 20:10:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :