انڈر19کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
کھلاڑیوں کی حفاظت کوترجیح دیں گے ، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں:پی سی بی حکام
ذیشان مہتاب پیر 22 اپریل 2019 12:33
الاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22اپریل2019ء) کولمبو میں ہونیوالے بم دھماکوں کے بعد پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا مشکلات کا شکار ہو گیا۔ ترجمان پی سی بی نے سری لنکا میں ہونیوالے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔انہوں نے قومی انڈر19 ٹیم کے دورہ سری لنکا کے حوالے سے کہا کہ یہ دورہ میزبان کرکٹ بورڈ اور حکومت کی جانب سے دی جانیوالی سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور دھماکوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم سکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کے بعد ہی قومی انڈر 19 ٹیم کو سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق دورہ سری لنکا سے متعلق جونیئر ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کو 30 اپریل کو سری لنکا روانہ ہونا ہے جہاں وہ دو چار روزہ جبکہ تین ایک روزہ میچز کھیلے گی۔یاد رہے کہ اتوار21 اپریل کی صبح کولمبو میں یکے بعد دیگرے 8 بم دھماکوں کے نتیجے میں سینکڑوں کی تعداد میں افراد ہلاک جبکہ اس سے بھی بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے تھے، پاکستان سمیت عالمی دنیا نے ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مرنے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 22/04/2019 - 12:33:04
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، جمعہ کو واحد میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر