قومی کھلاڑی انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگی کے خواہاں

انگلینڈ کیخلاف فتح سے مورال بلند ہوگا:حارث، میچ کی صورتحال کا تقاضا ہو تو پاور ہٹنگ کرسکتا ہوں:بابراعظم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 اپریل 2019 14:54

قومی کھلاڑی انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگی کے خواہاں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22اپریل2019ء) ورلڈ کپ کیلئے پاکستان سکواڈ میں منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح کو میگا ایونٹ کیلئے بھی اہم قرار دے دیا۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کا کہنا تھا کہ اگر انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کر لیتے ہیں تو نہ صرف مقامی کنڈیشنز سے بخوبی آگاہ ہو جائیں گے بلکہ ورلڈ کپ کیلئے بھی مورال بلند ہو جائے گا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل 10 میچز ہیں اس لئے پر امید ہیں کہ انگلش کنڈیشنز کو میگا ایونٹ سے قبل بخوبی سمجھ لیں گے۔ حارث سہیل کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد ذاتی فارم، فٹنس اور اعتماد اچھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی انجری کا درست علاج نہیں ہو ا تھا جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کیا۔

(جاری ہے)

لوگوں کو سمجھنا چاہئے کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں سکواڈ کے بہت سے کھلاڑیوں کو انجریز درپیش آئی تھیں جبکہ اہم کھلاڑیوں کو بھی آرام فراہم کیا گیا تھا۔

حارث سہیل کے مطابق نمبر تین اور چار پوزیشن پر آنے والے بیٹسمین کو بڑ اسکور کرنا ہوتا ہے اور آج کل کی کرکٹ خصوصا ًانگلش کنڈیشنز میں 300 سے زائد رنز اچھا ٹوٹل ہے۔ سٹار بلے بازبابر اعظم نے کہا کہ اگر کوئی پاور ہٹنگ کے بغیر اچھا کھیل رہاہے تو اسے زیادہ تیز کھیلنے کی ضرورت نہیں لیکن اگر میچ کی صورتحال کا تقاضا ہو تو وہ بھی پاور ہٹنگ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پاور ہٹنگ کی پریکٹس کرتے ہیں اور جب میچ میں تیز کھیلنے کی ضرورت ہوئی تو اپنی صلاحیت کا استعمال کریں گے۔
وقت اشاعت : 22/04/2019 - 14:54:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :