یونیورسٹی آف ہری پور کے زیراہتمام چھٹی انٹر کالجیٹ بوائز چیمپئن شپ 2018-19ء اختتام پذیر ہو گئی

پیر 22 اپریل 2019 17:09

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) یونیورسٹی آف ہری پور کے زیراہتمام چھٹی انٹر کالجیٹ بوائز چیمپئن شپ 2018-19ء اختتام پذیر ہو گئی۔ یونیورسٹی آف ہری پور اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور نے 78 یکساں پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ گورنمنٹ ڈگری کلاج کھلابٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انوارالحسن گیلانی نے فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیراہتمام چھٹی انٹر کالجیٹ بوائز چیمپئن شپ کی سالانہ تقریب انعامات منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انوارالحسن گیلانی تھے۔ اس موقع پر صدر بوائز سپورٹس کمیٹی و پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اشفاق خان، پرنسپل تصدیق حسین شاہ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ یونیورسٹی آف ہری پور سے الحاق کالجز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

چیمپئن شپ میں 15 گیمز فٹ بال، بیڈ منٹن، کبڈی، ہینڈ بال، والی بال، ہاکی، باکسٹ بال، ٹیبل ٹینس، کرکٹ، سکوائش، لانگ ٹینس اور رسہ کشی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی آف ہری پور اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج کھلابٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح اتھلیٹکس کے ایونٹس میں گورنمنٹ ڈگری کالج کھلابٹ نے پہلی، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور نے دوسری اور گورنمنٹ ڈگری کالج غازی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انوارالحسن گیلانی نے پوزیشن ہولڈرز ٹیموں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے یونیورسٹی آف ہری پور کے ڈائریکٹر سپورٹس رفیق خان اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران کی کاوشوں کو سراہا۔
وقت اشاعت : 22/04/2019 - 17:09:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :