کاﺅنٹی کرکٹ،جارج مونسی نے25 گیندوں پر سنچری داغ دی

انھوں نے مجموعی طور پر39 گیندوں پر 147 رنز سکور کیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 اپریل 2019 12:48

کاﺅنٹی کرکٹ،جارج مونسی نے25 گیندوں پر سنچری داغ دی
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل2019ء) گلوسٹرشائر کی سیکنڈ الیون کے بیٹسمین جارج مونسی نے صرف 25 بالز پر سنچری جڑ دی۔باتھ سی سی کے خلاف غیرآفیشل ٹی ٹونٹی میچ میں انھوں نے نصف سنچری 17 گیندوں پر مکمل کی جب کہ اگلی 8 گیندوں پر وہ سنچری مکمل کرچکے تھے۔ مجموعی طور پر انھوں نے 39 گیندوں پر 147 رنز سکور کیے۔مونسی کے پارٹنر جی پی ولوز نے بھی 53 گیندوں پر سنچری مکمل کی مگر اصل شومونسی کے نام رہا، جنھوں نے بعد میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنےوالے ٹام پرائس کے ہمراہ مجموعے کو مقررہ 20 اوورز میں ناقابل یقین 3 وکٹ پر 326 رنز تک پہنچایا، ٹام پرائس نے 23 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔

ٹی 20 کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی سکور کرس گیل کا ہے جنھوں نے آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کیلئے ناقابل شکست 175 رنز بنائے تھے جب کہ سب سے بڑا ٹیم مجموعہ 3 وکٹ پر 278 ہے جوکہ افغانستان نے رواں برس آئرلینڈ کے خلاف بنایا تھا جس میں حضرت اللہ زازئی کے ناقابل شکست 162 رنز شامل تھے۔

(جاری ہے)

سکاٹش بیٹسمین مونسی کی اننگز 5 چوکوں اور 20 چھکوں پر مشتمل تھی جس میں سے انھوں نے ایک اوور میں لگاتار 6 سکسرز بھی جڑے۔ ان کی یہ دلچسپ اننگز 50 منٹ پر محیط رہی، کرس گیل کی بنگلور کے لیے اننگز ٹی ٹونٹی میں تیز ترین سنچری کا اعزاز رکھتی ہے جبکہ مونسی نے ان سے 5 گیندیں کم کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا ہے، اس مقابلے میں گلوسٹرشائر سیکنڈ الیون نے 112 رنز سے فتح پائی۔
وقت اشاعت : 23/04/2019 - 12:48:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :