ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ، پانچ مرتبہ کے عالمی چیمپئن رونی او سولیوان کو پہلے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست

منگل 23 اپریل 2019 18:27

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ، پانچ مرتبہ کے عالمی چیمپئن رونی او سولیوان کو پہلے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست
شیفلڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ پہلے رائونڈ میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا۔ پانچ مرتبہ کے عالمی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک رونی او سولیوان کو امیچور پلیئر جیمز کاہل کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

شیفلڈ میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے رائونڈ میچ میں جیمز کاہل نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رونی او سولیوان کو 8 کے مقابلے میں 10 فریمز سے اپ سیٹ شکست دے دی۔
وقت اشاعت : 23/04/2019 - 18:27:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :