سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد کی ذیلی کمیٹی کو بریفنگ

منگل 23 اپریل 2019 18:53

سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کی نچلی سطح پر بحالی کے لیے حکومت سے مدد مانگ لی ہے۔ ہاکی کے زوال کی بڑی وجہ ہاکی کی نچلی سطح پر مقابلوں کا نہ ہونا ہے۔ یہ با ت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ذیلی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ر صلاح الدین ترمذی، سیکرٹری اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے حوالے سے اقدامات کے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز احمد نے بتایا کہ نوجوان قومی کھیل ہاکی کے بجائے کرکٹ کی جانب زیادہ راغب ہو رہے ہیں، اس لیے سکولوں اور کالجز میں نوجوانوں کو قومی کھیل ہاکی کی جانب راغب کیا جانا چاہیے جس کے لیے انہیں کوچنگ کی سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہاکی کھلاڑیوں کو جاب سیکورٹی فراہم کی جانی چاہیے جس کے لیے حکومت کو اداروں اور بینکوں سے بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہاکی فیڈریشن کے پاس 24 آسٹرو ٹرف ہیں جن میں سے 10 کی حالت خراب ہے۔ شہباز احمد نے بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن پارٹنرز کے ساتھ مل کر پاکستان ہاکی سپر لیگ کے انعقاد کا منصوبہ بنا رہی ہے اس کے لیے عوام میں بھی دلچسپی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 23/04/2019 - 18:53:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :