قومی ہیڈ کوچ کو یاسر شاہ سے بہترین کارکردگی کی توقعات

گگلی کا سہارا لیتے رہے تو ایک مختلف چیلنج بن کر سامنے آئیں گی: مکی آرتھر

منگل 23 اپریل 2019 20:54

قومی ہیڈ کوچ کو یاسر شاہ سے بہترین کارکردگی کی توقعات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے لیگ اسپنر یاسر شاہ سے عمدہ کارکردگی کی توقعات وابستہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر وہ اپنی گوگلی کا سہارا لیتے رہے تو ایک مختلف چیلنج بن کر سامنے آئیں گے کیونکہ انہیں آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے دوران یاسر شاہ کی بالنگ میں بہتری کے آثار نظر آنے لگے تھے۔

(جاری ہے)

بیماری میں مبتلا شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ کی سکواڈ میں شمولیت کا دفاع کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ انہیں انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے رسٹ سپنر کی ضرورت تھی کیونکہ کلائی کی مدد سے گیندیں گھمانے والے سپنرز کا رواج چل پڑا ہے اور ہر ٹیم کے پاس ایسے سپنرز موجود ہیں۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ کیلئے اہم ترین چیلنج بیٹ کے دونوں کناروں سے مواقع تلاش کرنا ہے کیونکہ اگر وہ بیرونی اور اندرونی دونوں طرف کے کناروں سے کیچز نکالنے کا باعث بنے تو پھر ان کا مقابلہ کرنا حریف بیٹسمینوں کیلئے کڑا چیلنج بھی ہو سکتا ہے لیکن ان کی توجہ کا مرکز صرف بیٹ کا بیرونی کنارہ رہا تو پلیئرز انہیں آسانی کے ساتھ گراو نڈ میں ایک جانب سٹروکس کھیلتے رہیں گے۔
وقت اشاعت : 23/04/2019 - 20:54:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :