وہاڑی خورشید انور اسٹیڈیم میں آل پنجاب انٹر سکول تیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد

میگا ایونٹ میں ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی نے 100 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 23 اپریل 2019 19:56

وہاڑی خورشید انور اسٹیڈیم میں آل پنجاب انٹر سکول تیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23 اپریل 2019ء،نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ) اس ایونٹ میں دانش سکول چشتیاں نے56 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور الائیڈ سکول ہارون آباد نے 35 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس میگا ایونٹ کا افتتاح اے ڈی سی آر ملک مشتاق نے اے سی منور حسین مگسی کے ہمراہ کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے طاہر اقبال چوھدری تھے اس چمپین شپ میں 200 سے زائد کھلاڑیوں نے پنجاب بھر سے اپنے آفیشلز کے ساتھ شرکت کی۔

اس ایونٹ کے آرگنائزر سیکٹری حاجی محمد ظفراللہ چوھدری (نیشنل ریفری ) تھے۔

(جاری ہے)

اس میگا ایونٹ میں میل کھلاڑیوں کے ساتھ فی میل کھلاڑیوں نے بھی بھر پور شر کت کی ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی کے کھلاڑیوں نے سونے،چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کر کے اپنے سکول کا نام پنجاب بھر میں فخر سے بلند کر دیا۔ اس موقع پر بیسٹ فائیٹر کا اعزاز بھی ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی کے ہی ہونہار کھلاڑی نے حاصل کیا ۔اس آل پنجاب انٹر سکول تیکوانڈو چیمپئن شپ کے اختتام پر آفیشلز اور پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی ایم این اے طاہر اقبال چوھدری اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوھدری محمد جمیل نے میڈلز اور شیلڈیں تقسیم کیں اور پوزیشن ہولڈر طلباء، اساتذہ اورکوچز کومبارک باد بھی دی۔
وقت اشاعت : 23/04/2019 - 19:56:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :