وائٹالٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ 18 جولائی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا

بدھ 24 اپریل 2019 12:09

وائٹالٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ 18 جولائی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رواں برس شیڈول وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا 16 واں ایڈیشن جولائی میں انگلینڈ میں کھیلا جائیگا۔ 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ محدود اوورز کا فارمیٹ ہے۔

(جاری ہے)

وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 18 جولائی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔

جس میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ 21 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ ناٹنگھم شائر کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔
وقت اشاعت : 24/04/2019 - 12:09:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :