پہلی بین الصوبائی آرچری چیمپئن شپ 29 اپریل سے کوئٹہ میں شروع ہو گی

بدھ 24 اپریل 2019 13:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام اور بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن کے تعاون پہلی بین الصوبائی آرچری چیمپئن شپ 29 اپریل سے کوئٹہ میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 6 ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیموں کے کھلاڑی 28 اپریل کو کوئٹہ پہنچیں گے اور چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ 28 اپریل کو شام چا ربجے ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 30 اپریل کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 24/04/2019 - 13:31:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :