سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کا رمضان میں مختلف کھیلوں کے مقابلے کرانے کا فیصلہ

بدھ 24 اپریل 2019 13:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے رمضان میں مختلف کھیلوں کے مقابلے کرانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور باسکٹ بال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وحید بابر نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام لیاقت باغ اور شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں مرد و خواتین کھلاڑیوں کے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے جن میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور باسکٹ بال شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان مقابلوں میں راولپنڈی کے ٹاپ کلبز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
وقت اشاعت : 24/04/2019 - 13:31:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :