محمد عامر کو ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہونا چاہئے :مشتاق احمد

بڑے اور اہم میچوں کے پلیئر کو پریشر میں کھیلنے کا بخوبی علم ہے :سابق لیگ سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 اپریل 2019 15:46

محمد عامر کو ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہونا چاہئے :مشتاق احمد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل2019ء) پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باﺅلرمحمد عامر کو بھی ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہونا چاہئے کیونکہ وہ بڑے اور اہم میچوں کے پلیئر ہیں۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے خود کو میگا ایونٹ کھیلنے کا بھی اہل ثابت کردیں گے۔

48سالہ سابق سپن باﺅلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ محمد عامر کو حتمی پندرہ رکنی ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ نہ بنا کر دراصل پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ میگا ایونٹ سے قبل ہونے والے ہونے والے میچوں میں انہیں اپنی کارکردگی میں بہتری پر توجہ دینا ہوگی اوراگر وہ متاثر کن کارکردگی دکھا سکے تو پھر ورلڈ کپ کے دوران بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

مشتاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ محمد عامر کو قومی سکواڈ کا لازمی حصہ ہونا چاہئے کیونکہ ورلڈ کپ جیسے اہم ٹورنامنٹ میں ان کی موجودگی کی ضرورت ہوگی جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بڑے میچ کا حوصلہ رکھتے ہیں اور میگا ایونٹس میں ایسے کرکٹرز کی ضرورت پڑتی ہے جو پریشر کی صورتحال میں اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں اور محمد عامر نے ماضی میں بھی بارہا خود کو ثابت کیا ہے۔                                                                       
وقت اشاعت : 24/04/2019 - 15:46:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :