محمد علی کرکٹ، سرسید سی سی اور گلشن معمار سی سی کی اگلے مرحلے میں رسائی

بدھ 24 اپریل 2019 17:23

محمد علی کرکٹ، سرسید سی سی اور گلشن معمار سی سی کی اگلے مرحلے میں رسائی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) منصورہ سپورٹس ،کے سی سی اے زون II کے زیر اہتمام جاری محمد علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں سرسید سی سی نے زید اے سپورٹس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے ہرادیا جبکہ گلشن معمار سی سی نے کوہ نور سی سی کو 32 رنز سے شکست دی۔ عزیز خان کے 38 رنز اور واجد سلیم کی 3 وکٹیں نمایاں رہیں۔ یوسف نصیر اور مصباح الله نے نصف سنچریاں سکور کیں، دونوں کھلاڑیوں نے 99 رنز چوتھی وکٹ پر بنائے، محمد دانش اور نبیل حنیف کی ففٹی رائیگاں، نبیل حنیف کی 4 وکٹیں بھی کام نہ آسکیں۔

ٹی ایم سی گراؤنڈ پر زیڈ اے سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 65 رنز رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد رفیع 16 اور نوراسلام 10 رنز کے ساتھ ڈبل فیگر میں داخل ہونے والے بیٹسمین بنے۔

(جاری ہے)

واجد سلیم نے 17 رنز، عمران علی نے 16 رنز پر 3,3 جبکہ سعید کو 6 رنز پر 2 وکٹ ملے۔ سرسید سی سی نے مطلوبہ ہدف 10اوورز میں 3 وکٹوں پر 66 رنز بنا کر حاصل کرلیا۔

کاشف الرحمن نے 10 رنز کا حصہ ڈالا۔ ناصر اسمٰعیل نے 33 رنز کے عوض 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ عید گاہ گراؤنڈ پر گلشن معمار سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 30 اوورز میں 9 وکٹوں پر یوسف نصیر نے 73 رنز کی اننگز میں 8 چوکے اور ایک چھکا ، مصباح الله نی70 رنز میں 8 چوکے اور 3 چھکے لگائے دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ پر 99 رنز اسکور کئے۔ عاصم بیگ کی 32 رنز 7 چوکوں پر مشتمل تھی۔

نبیل حنیف نی38 رنز پر 4 اور اشعر سلیم نے 54 رنز نے 3 کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ کوہ نور سی سی کی جوابی اننگز مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 219 رنز پر تمام ہوگئی۔ محمد دانش نے 10 چوکے لگا کر 93 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ نبیل حنیف بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی نمایاں رہے۔ 59 رنز 8 چوکوں کی مدد سے اسکور کئے۔ صابر الله کے 24 رنز میں 2 چوکے شامل تھے۔ عادل صدیقی اور یوسف نصیر کو 2,2 وکٹیں ملیں۔
وقت اشاعت : 24/04/2019 - 17:23:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :