صبر کا پیکر مصباح الحق سوشل میڈیا پراپنی کیبل سروس کے خلاف پھٹ پڑے

ورلڈ کال کی کیبل سروس لامحدود عرصے سے بند،پیسے باقاعدگی سے لیے جاتے ہیں:سابق کپتان

بدھ 24 اپریل 2019 21:22

صبر کا پیکر مصباح الحق سوشل میڈیا پراپنی کیبل سروس کے خلاف پھٹ پڑے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے ورلڈ کال کی کیبل سروس کے خلاف سوشل میڈیا پر شکایت کی ہے،سوشل میڈیا صارف نے مصباح کی زبان پر حرف شکایت دیکھ کر کہا ہے کہ جس شخص نے 20 رنز پر3 کھلاڑی آٹ ہونے کی کبھی شکایت نہیں کی اس کو بھی شکایت پر مجبور کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر ورلڈ کال کے خلاف شکایت کرتے ہوئے مصباح الحق نے لکھا کہ انہیں ورلڈ کال کی جانب سے فراہم کی جانے والی کیبل سروس سے سخت مایوسی ہوئی ہے جو کہ بمشکل ایک ہفتہ کام کرتی ہے اور پھر لامحدود عرصے کیلئے بند ہوجاتی ہے، جتنی مرضی شکایات کرلو لیکن کوئی جواب نہیں دیا جاتا ، کسی قسم کی سروس فراہم نہ کرنے کے باوجود بھی وہ مہینے کے پورے پیسے لیتے ہیں جو انتہائی تکلیف دہ ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں مصباح الحق نے مزید کہا ان کے خیال میں ورلڈ کال کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان کا سٹیٹس دیکھے بغیر ہر کسی کو بہترین سروس فراہم کرے،تین بار شکایت پر ورلڈ کال والے آئے لیکن کچھ بھی کیے بغیر واپس چلے گئے اور ایسا میرے ساتھ ایک سال سے ہورہا ہے۔
وقت اشاعت : 24/04/2019 - 21:22:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :