راولپنڈی کپ ہاکی ٹورنامنٹ یکم مئی سے شروع ہوگا

جمعرات 25 اپریل 2019 13:43

راولپنڈی کپ ہاکی ٹورنامنٹ یکم مئی سے شروع ہوگا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) راولپنڈی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام راولپنڈی کپ ہاکی ٹورنامنٹ یکم مئی سے شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ ریپ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن اور کانگریس ممبر پی ایچ ایف محمد یاسین نے اے پی پی کو بتایا کہ راولپنڈی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ یکم سے 5 مئی تک شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں ایسوسی ایشن سے رجسٹرڈ 17 کلبز کی ٹیمیں حصہ لیں گے جبکہ تمام کلبز میچ میں دو انڈر 16 کھلاڑی شامل کرنے کے پابند ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ فاتح ٹیم اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 25/04/2019 - 13:43:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :