ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان

عالمی دنگل میں ٹیم کی قیادت جیسن ہولڈر کریں گے

جمعرات 25 اپریل 2019 20:53

ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان
کنگسٹون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔میگا ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی قیادت جیسن ہولڈر کریں گے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز شائی ہوپ، آندرے رسل، کرس گیل، ایشلے نرس، کیرلس براتھویٹ، ڈیرن براوو، ایون لوئس، شمرون ہیٹمیئر، فیبیئن ایلن اسکواڈ میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں شیلڈن کوٹرل، کیمر روچ، شینون گیبریل، نیکولس پورن، اوشین تھامس ٹیم میں جگہ بنانے والوں میں شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے کپتان سمیت تمام کھلاڑیوں کو مضبوط ٹیم قرار دیا ہے جبکہ بہترین بلے باز کرس گیل کو گیم چینجر اور آل راؤنڈر آندرے رسل کو ٹیم کے مرکزی کھلاڑی قرار دیے ہیں۔
وقت اشاعت : 25/04/2019 - 20:53:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :