پہلی مدرسہ اور اقلیتی فٹ بال لیگ29 اپریل سے پشاور میں شروع ہوگی

جمعرات 25 اپریل 2019 23:37

پہلی مدرسہ اور اقلیتی فٹ بال لیگ29 اپریل سے پشاور میں شروع ہوگی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) پہلی مدرسہ اور اقلیتی فٹ بال لیگ پیر سے پشاور میں شروع ہوگی جس میں خیبر پختونخوا اور ضم قبائلی اضلاع سے مدارس اور اقلیتی برادری کی دو دو ٹیمیں حصہ لیںگی لیگ کا مقصد مختلف مذاہب کے نوجوانوں کے درمیان ہم آہنگی اور امن کو فروغ دینا ہے۔ ہر ٹیم تین تین میچ کھیلے گی پہلی اور دوسری نمبر پر آنے والی ٹیموںکے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار آرگنائزنگ سیکرٹری شاہد شنواری، حزب اللہ چترالی، فاٹا سکھ کمیونٹی کے رہنما بابا جی گورپال سنگھ، اقلیتی سپورٹس بورڈ کے چیئرمین تادیل، عطرات نذیر نے سابق فٹ بالرز شکور عاجز اور ارشد خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا لیگ کے دوران باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جنہیں مزید تربیت دیکر مقابلوں کے تیار کیا جائے گا لیگ سے دنیا کو امن کا پیغام جائے گا اور اس تاثر کا خاتمہ ہوگا کہ پاکستان میں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں جبکہ اقلیتی برادری سے باصلاحیت کھلاڑی بھی سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک خصوصاً صوبے میں تمام مذاہب کے لوگ ملک وقوم کی ترقی اور کھیلوںکے فروغ کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔ اقلیتی سپورٹس بورڈکے چیئرمین تادیل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نئے بننے والے ایک ہزار کھیلوں کے میدانوں میں اقلیتی نوجوانوں کے لئے 50 میدان مختص کئے جائیں تاکہ مرد وخواتین کھلاڑیوں کو آگے جانے کے مواقع مل سکے اقلیتی نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لئے کھیلنے کے مواقع دیئے جائیں تاکہ ان کی صلاحیتیں ضائع نہ ہوں۔
وقت اشاعت : 25/04/2019 - 23:37:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :