شاداب خان کے خون میں وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد انگلینڈ میں علاج شروع

لندن میں ڈاکٹر پیٹرک کینڈی نے قومی کرکٹر کا طبی معائنہ کیا، شاداب خان انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 25 اپریل 2019 21:12

شاداب خان کے خون میں وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد انگلینڈ میں علاج شروع
لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل2019ء) قومی کرکٹر شاداب خان کے خون میں وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد انگلینڈ میں ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر پیٹرک کینڈی نے قومی کرکٹر کا طبی معائنہ کیا اور اب ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ شاداب خان کے خون میں خاض قسم کے وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اتوار کے روز جب یہ اعلان کیا کہ لیگ سپنر شاداب خان دورہ انگلینڈ کے باہر ہوگئے ہیں تو بہت سے کرکٹ حلقوں کو دھچکا پہنچا تھا۔پی سی بی کا کہنا تھا کہ شاداب خان کے خون کے نمونو ں میں وائرس کے آثار ملے ہیں جس کے بعد انہیں علاج اور مکمل صحت یابی کے لیے کم از کم4ہفتے درکار ہیں۔

(جاری ہے)

یہ خبر کرکٹ کے حلقوں کے لیے دھچکے کا باعث بنی کیوںکہ شاداب خان بظاہر مکمل طور پر فٹ نظر آرہے تھے اور انہوں نے یویو ٹیسٹ میں بھی کسی تھکن کا مظاہرہ کیے بغیر اچھے نمبر حاصل کیے تھے۔

انتہائی معتبر ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ شاداب خان نے دیگر کرکٹرز کے ہمراہ15اپریل کو پی سی بی کے زیر اہتمام خون کے نمونے دیئے تھے،پاکستان کرکٹ بورڈ ہر دورے سے قبل کھلاڑیوں کا شوگر لیول اور دیگر معاملات پر نظر رکھنے کے لیے بلڈ ٹیسٹ لیتا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاداب خان کے خون کے نمونوں میں ایک خاص طرح کا وائرس پایا گیا جس پر ان کا دوسرا بلڈ ٹیسٹ کروایا گیا جس میں وائرس کی ایک بار پھرتصدیق ہوگئی ۔

میڈیکل ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ اس مرض کی بروقت اور درست تشخیص ہونا انتہائی ضروری ہے کیوں کہ بروقت تشخیص سے اس مرض کےعلاج کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے جبکہ مریض کو بھی طویل المدت پیچیدگیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا،لاعلم مریض انجانے میں یہ وائرس دوسروں کو بھی منتقل کرسکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اب شاداب خان کوبہترین علاج کے لیے انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا اور اب وہ انگلینڈ پہنچ چکے ہیں جہاں طبی معائنے کے بعد ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 25/04/2019 - 21:12:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :