ورلڈ کپ کے دوران قومی کھلاڑیوں کو کمروں میں رکھنے کے لیے کرفیو لگانے کا فیصلہ

آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں عمر اکمل والے واقعے کے بعد کھلاڑیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 26 اپریل 2019 00:20

ورلڈ کپ کے دوران قومی کھلاڑیوں کو کمروں میں رکھنے کے لیے کرفیو لگانے کا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل2019ء) رواں سال دبئی میں ہونے والے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کے دوران قومی کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کا سنگین واقعہ سامنے آیا تھا جسے مدِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے انگلینڈ کی سیریز اور ورلڈکپ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کو جلد کمروں میں لانے اور رات کو انہیں کمروں میں ہی رکھنے کے کیلئے کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے بھی کھلاڑیوں پر رات کے وقت کرفیو لگایا جاتا تھا تاہم مئی 2016 میں مکی آرتھر کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستان ٹیم کیلئے کرفیو لگانے کا سلسلہ ختم کردیا گیا تھا البتہ کھلاڑی خود ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ سے قبل رات کو جلد اپنے کمروں میں آجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن اب دوبارہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی ملک نے لندن سے فون پر بتایا کہ وہ سنجیدگی سے غور کررہے ہیں کہ میچ سے قبل رات کو کرفیو لگا کر کھلاڑیوں کو پابند کیا جائے کہ وہ جلد کمروں میں آئیں۔

کستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے انگلینڈ کی سیریز اور ورلڈکپ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کو جلد کمروں میں لانے اور رات کو انہیں کمروں میں ہی رکھنے کے کیلئے کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مینیجر طلعت علی ملک نے کہا ہے کہ جب سے مکی آرتھر قومی ٹیم ہیڈ کوچ بنے ہیں ہم نے کوچ کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے کرفیو لگانے کا سلسلہ ختم کردیاتھا لیکن انگلینڈ کے موجودہ دورے میں میچ سے قبل رات کو کرفیو لگانے پر غور کیا جا رہا ہے اورچونکہ پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈ کپ کے تمام میچز دن میں کھیلنے ہیں اس لیے میچ سے ایک دن قبل کھلاڑیوں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ جلدی کمروں میں آجائیں اور میچ کی صبح تازہ دم ہوکر گراوٴنڈ میں جائیں تا کہ وہ اچھا کھیل پیش کر سکے۔
وقت اشاعت : 26/04/2019 - 00:20:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :