لیجنڈری فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین زخمی ہونے کے باعث آئی پی ایل سے باہر
جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ ورلڈکپ2019ءسے پہلے پیسر کی فٹنس کیلئے پرعزم
ذیشان مہتاب جمعہ 26 اپریل 2019 12:04
بنگلورو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل2019ء) ورلڈ کپ سے پہلے جنوبی افریقی ٹیم کو شدید دھچکا ،لیجنڈری فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین آئی پی ایل میں زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق 35سالہ فاسٹ باﺅلر کندھے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد بھارت سے واطن واپس روانہ ہوگئے ہیں، ڈیل سٹین نے نیتھن کورٹنائل کی جگہ رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کو جوائن کیا تھا اور کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے خلاف پہلے مقابلے میں40رنز کے عوض2وکٹیں حاصل کیں اور پھر چنائی سپر کنگز کے خلاف میچ میں بھی29رنز دیکر2وکٹیں اپنے نام کیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل نومبر2016ءکے دورہ آسٹریلیا کے دوران بھی ڈیل سٹین کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں چو ٹ سے نجات حاصل کرنے میں13مہینے لگے تھے تاہم پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران انہیں ایک بار پھر اسی کندھے میں درد کی شکایت ہوئی،جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ ورلڈکپ2019ءسے پہلے ڈیل سٹین کی فٹنس کیلئے پرعزم ہے تاہم اگر ڈیل سٹین ورلڈ کپ سے باہر ہوئے تو ممکنہ طور پر یہ ان کے وائٹ بال کیریئر کا اختتام ہوگا کیوں کہ وہ خود بھی اس بات کا اشارہ دے چکے ہیں کہ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے تاہم ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے۔
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم 19 مئی کو ورلڈ کپ کھیلنے انگلینڈ روانہ ہوگی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 26/04/2019 - 12:04:29
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، جمعہ کو واحد میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت