سرفراز احمد کی تلاوت قر آن پاک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

قومی ٹیم کے کپتان کی ویڈیوکو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل ہوئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 اپریل 2019 12:30

سرفراز احمد کی تلاوت قر آن پاک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل2019ء) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی تلاوت قر آن پاک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی مذہب کی جانب رجحان کیلئے جانے جاتے ہیں اور کپتان سرفرازاحمد حافظ قرآن بھی ہیں جن کے مذہب کی جانب رحجان کے بارے میں سب جانتے ہیں اور ان کی گاہے بگاہے نعت خوانی کی ویڈیو بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔

قومی ٹیم اس وقت انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ میں موجود ہے جہاں ایشین ٹرسٹ کے لئے شیڈول فنڈ ریزنگ ایونٹ کے دوران کپتان سرفراز احمد کی تلاوت قرآن پاک کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے ۔سرفراز احمد کی اس ویڈیوکو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔اس سے قبل پاکستان ٹیم تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیت کر وطن واپس لوٹی تو اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے پوری ٹیم کو پرائم منسٹر ہاﺅس میں دعوت دی تھی، اس تقریب کے دوران بھی سرفراز احمد نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پڑھ کر شرکاءپر سحر طاری کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ انگلینڈ میں 30مئی سے شروع ہونےوالے ورلڈ کپ میں حصہ لینے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کےخلاف سیریز کھیلے گی ،ٹیم دورہ کے دوران 5ون ڈے اور1 ٹی ٹونٹی کھیلے گی جبکہ دو ففٹی اوور اور ایک ٹونٹی اوور کا پریکٹس میچ بھی کھیلا جائےگا ،قومی ٹیم کا پہلا پریکٹس ون ڈے کینٹ کےخلاف 27اپریل کو، دوسرا نارتھمپٹن شائر کےخلاف 29اپریل کو ہوگا جبکہ لیسٹر شائر کےخلاف ٹی ٹونٹی پریکٹس میچ یکم مئی کو ہوگا، انگلینڈ کےخلاف دورہ کا واحد ٹی ٹونٹی 5مئی کو کارڈف میں ہوگا ،5ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 8مئی کو اوول ،دوسرا میچ 11مئی کو ہیمپشائر گراﺅنڈ ، تیسرا ون ڈے 14مئی کو برسٹل میں، چوتھا ون ڈے 17مئی کو ٹرینٹ برج اور پانچواں ون ڈے 19مئی کو لیڈز میں ہوگا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا ، پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 16جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ٹکرائیں گی ،ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل قومی ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کےخلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی ،افغانستان کےخلاف وارم اپ میچ 24مئی کو برسٹل میں منعقد ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کےخلاف 26مئی کو کارڈیف میں وارم اپ میچ ہوگا ،31مئی کو قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی ،دوسرا میچ 3جون کو انگلینڈ کےخلاف ٹرینٹ برج میں ہوگا ،تیسرا میچ 7جون کو سری لنکا کےخلاف برسٹل میں ہوگا ،چوتھا میچ 12جون کو آسٹریلیا کےخلاف ٹانٹن میں ہوگا ،پانچواں میچ 16جون کو بھارت کےخلاف اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جائےگا ،چھٹا میچ 23جون کو ساﺅتھ افریقہ کےخلاف لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں ہوگا، ساتواں میچ نیوزی لینڈ کےخلاف 26جون کو ایجبیسٹن میں منعقد ہوگا ،آٹھواں میچ 29جو ن کو افغانستا ن کےخلاف ہیڈنگلے میں ہوگا جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کےخلاف لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں5 جولائی کو ہوگا۔

وقت اشاعت : 26/04/2019 - 12:30:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :