قومی ٹیم ایشین سینئر انفرادی سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل ملائشیاء روانہ ہوگی

جمعہ 26 اپریل 2019 13:19

قومی ٹیم ایشین سینئر انفرادی سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل ملائشیاء روانہ ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) 3 رکنی قومی ٹیم ایشین سینئر انفرادی سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل ہفتہ کو ملائشیاء روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ یکم سے 5 مئی تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلی جائے گی جس میں 2 کھلاڑی جن میں طیب اسلم اور محمد عاصم خان شامل ہیں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، میزبان ملائیشیاء، جاپان، ہانگ کانگ، بھارت، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، کوریا، فلپائن، کویت، سری لنکا، چین، تائیوان، قطر، نیپال اور ایران کی ٹیمیں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 26/04/2019 - 13:19:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :