قومی باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں پرسوں اسلام آباد پہنچیں گی

جمعہ 26 اپریل 2019 13:19

قومی باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں پرسوں اسلام آباد پہنچیں گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) قومی باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں پرسوں اتوار کو اسلام آباد پہنچیں گی۔

(جاری ہے)

چیمپیئن شپ 29 اپریل سے اسلام آباد میں شروع گی جس میں 14 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، کراچی الیکٹرک، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں دس کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں 49 کلو گرام، 52 کلو گرام، 56کلو گرام، 60کلو گرام، 64کلو گرام، 69 کلو گرام، 75 کلو گرام، 81کلو گرام، 91کلو گرام اور پلس 91 کلو گرام کے مقابلے شامل ہیں۔ منیجرز میٹنگ ، کھلاڑیوں کے ویٹ اور چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان 29 اپریل کو دن 11 بجے کیا جائیگا ۔
وقت اشاعت : 26/04/2019 - 13:19:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :