آئی پی ایل2019ء، امپائر گیند جیب میں رکھ کر ڈھونڈ تے رہے

سٹریٹجک بریک سے قبل کی آخری گیند کے بعد کا ری پلے چلایا تو شمس الدین گیند جیب میں رکھتے ہوئے دکھائی دیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 اپریل 2019 13:24

آئی پی ایل2019ء، امپائر گیند جیب میں رکھ کر ڈھونڈ تے رہے
بنگلورو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل2019ء)  انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے رواں ایڈیشن میں امپائرز کی مضحکہ خیزحرکات کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور اور کنگز الیون پنجاب کے میچ میں آفیشل شمس الدین گیند جیب میں رکھ کر بھول گئے جس کی وجہ سے میچ کچھ دیر کے لیے رکا رہا، یہ واقعہ 14 ویں اوور کے اختتام پر پیش آیا جب میزبان رائل چیلنجرزبنگلور نے سٹریٹجک بریک لی،بریک کے بعد کھلاڑی واپس لوٹے تو شمس الدین کو گیند ہی نہیں مل رہی تھی جس پر دوسرے امپائر بروس آکسن فورڈ بھی ان کے پاس پہنچے جب کہ فورتھ امپائر دوسری گیندوں کا باکس اٹھائے دوڑے چلے آئے۔

براڈ کاسٹر نے جب سٹریٹجک بریک سے قبل کی آخری گیند کے بعد کا ری پلے چلایا تو اس میں شمس الدین ساتھی امپائر بروس آکسنفورڈ سے گیند لے کر جیب میں رکھتے ہوئے دکھائی دیے۔
وکٹ پر موجود سابق جنوبی افریقی بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز صورتحال پرکافی برہم دکھائی دیے جس کا اظہار انھوں نے ناقابل شکست 82 رنز جڑ کرکیا۔                                                                                                                                                          
وقت اشاعت : 26/04/2019 - 13:24:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :