فیفا ورلڈ کپ 2022ء کوالیفائنگ راونڈ کیلئے قومی فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ 5 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا،

30 ممکنہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں مدعو

جمعہ 26 اپریل 2019 14:35

فیفا ورلڈ کپ 2022ء کوالیفائنگ راونڈ کیلئے قومی فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ 5 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) فٹ بال کے میگا ایونٹ ورلڈکپ 2022ء کے کوالیفائنگ رائونڈ کیلئے قومی فٹ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کا اعلان کردیاگیا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ملک بھر سے 30 ممکنہ کھلاڑیوں کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ قومی فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ 5 مئی سے 3 جون تک جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ میں مدعو کئے گئے کھلاڑیوں میں 4 گول کیپر ثاقب حنیف، احسان اللہ، تنویر ممتاز، محمد فہیم سمیت محمد عمر حیات، ارسلان علی، نوید احمد، مہدی حسن، علی خان نیازی، محمد شاہد، وسیم اسغر، محمد بلال، عمیر علی، محمودخان، صدام حسین، زین العابدین، رجب علی، زید عمر، علی عزیر، حبیب الرحمن، محمد ریاض، اظہاراللہ، رازق، منصور، یوسف احمد، احمد فہیم، محمد نعیم، شہزاد، افتخار اور سہیل شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 26/04/2019 - 14:35:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :