وزیراعظم عمران خان نے سرفراز احمد سے ملاقات میں دراصل کیا کہا تھا؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی

جس طرح ٹیم کو لیڈ کررہے ہیں مجھے آپ کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں ہے:”کپتان“ کی سرفراز احمد سے گفتگو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 اپریل 2019 15:23

وزیراعظم عمران خان نے سرفراز احمد سے ملاقات میں دراصل کیا کہا تھا؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل2019ء) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءسے قبل وزیراعظم عمران خان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزیراعظم ہاﺅس میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے ملاقات میں کپتان سرفراز احمد کی تعریف کی اور انہیں ہمت دلاتے ہوئے کہا کہ آپ میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ آپ پاکستان کو اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ورلڈ کپ جتواسکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سرفراز احمد سے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنا ”مشن امپوسیبل“ نہیں ہے ، وزیراعظم کی تھپکی نے سرفراز احمد کی ہمت کیساتھ ان کا خون بھی بڑھا دیا ہے، عمران خان نے سرفراز احمد سے خاص طور پر کہا کہ آپ جس طرح ٹیم کو لیڈ کررہے ہیں مجھے آپ کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق میڈیا میں عمران خان سے منسوب یہ خبر چلا ئی کہ وزیراعظم نے کہا اگر کوئی کھلاڑی کرکٹ کرپشن میں ملوث پایا گیا تو وہ سزا سے نہیں بچ سکے گا، دراصل وزیر اعظم نے یہ کہا تھا کہ سپاٹ فکسنگ کے واقعات نے پاکستان کرکٹ پر کاری ضرب لگائی ہے، آپ سب ملک کے سفیر ہیں اس لیے ان لوگوں سے بچیں جو کھیل اور کھلاڑی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے غیر رسمی انداز میں کھلاڑیوں سے ملاقات اور ان کیساتھ گھل مل گئے۔ ملاقات کا دورانیہ 30 منٹ تھا لیکن وہ ایک گھنٹہ کھلاڑیوں کیساتھ رہے اور انہیں نصیحت کرنے کے بجائے شفقت سے پیش آئے اور اس بات پر زور دیتے رہے کہ آپ میں کرنے کی صلاحیت ہے بس کسی حریف کھلاڑی یا ٹیم کو اپنے سر پر سوار نہ ہونے دیں۔
وقت اشاعت : 26/04/2019 - 15:23:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :