آل رائونڈر معین علی آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے اپنا آخری میچ کھیل کر وطن واپس روانہ

جمعہ 26 اپریل 2019 20:12

آل رائونڈر معین علی آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے اپنا آخری میچ کھیل کر وطن واپس روانہ
بنگلور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) پاکستانی نژاد برطانوی آل رائونڈر معین علی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی جانب سے اپنا آخری میچ کھیل کر وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق معین علی پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے انگلش کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

(جاری ہے)

معین علی اگرچہ بدھ کوکنگز الیون پنجاب کے خلاف مقابلے میں صرف 4 بناسکے تاہم انہوں نے بقیہ میچوں میں مستقل مزاجی سے پرفارم کرتے ہوئے اپنے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے معاوضے سے پورا انصاف کیا ہے۔

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ معین علی پاکستان کیخلاف سیریز میں انگلش کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی ثابت ہوں گے جو ناصرف بہترین بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ با?لنگ کے ذریعے حریف ٹیم کو حیران کر دینے میں بھی اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے۔
وقت اشاعت : 26/04/2019 - 20:12:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :