سارو گنگولی نے پاکستان کو ورلڈ کپ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دیدیا

پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ ہی وہ چار ٹیمیں ہوں گی جو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گی،سابق بھارتی کپتان

جمعہ 26 اپریل 2019 20:23

سارو گنگولی نے پاکستان کو ورلڈ کپ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دیدیا
کلکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ ٹرافی جیتنے کیلئے انتہائی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک قرار دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2003ئ کے میگا ایونٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے گنگولی نے کہا ہے کہ میرے خیال میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ ہی وہ چار ٹیمیں ہوں گی جو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گی۔انہوں نے کہاکہ اس بار راؤنڈ روبن فارمیٹ کی وجہ سے ایونٹ زیادہ دلچسپ ثابت ہو گا اور اس میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے جبکہ جیت اسی ٹیم کو ملے گی جو ہر شعبے میں بہترین کارکردگی دکھائے گی۔
وقت اشاعت : 26/04/2019 - 20:23:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :