لیجنڈری فاسٹ بالر ڈیل سٹین زخمی ہونے کے باعث آئی پی ایل سے باہر

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ ورلڈکپ2019سے پہلے پیسر کی فٹنس کیلئے پرعزم

جمعہ 26 اپریل 2019 20:23

لیجنڈری فاسٹ بالر ڈیل سٹین زخمی ہونے کے باعث آئی پی ایل سے باہر
بنگلورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) ورلڈ کپ سے پہلے جنوبی افریقی ٹیم کو شدید دھچکا ،لیجنڈری فاسٹ بالر ڈیل سٹین آئی پی ایل میں زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق 35سالہ فاسٹ بالر کندھے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد بھارت سے واطن واپس روانہ ہوگئے ہیں، ڈیل سٹین نے نیتھن کورٹنائل کی جگہ رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کو جوائن کیا تھا اور کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے خلاف پہلے مقابلے میں40رنز کے عوض2وکٹیں حاصل کیں اور پھر چنائی سپر کنگز کے خلاف میچ میں بھی29رنز دیکر2وکٹیں اپنے نام کیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل نومبر2016کے دورہ آسٹریلیا کے دوران بھی ڈیل سٹین کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں چو ٹ سے نجات حاصل کرنے میں13مہینے لگے تھے تاہم پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران انہیں ایک بار پھر اسی کندھے میں درد کی شکایت ہوئی،جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ ورلڈکپ2019سے پہلے ڈیل سٹین کی فٹنس کیلئے پرعزم ہے تاہم اگر ڈیل سٹین ورلڈ کپ سے باہر ہوئے تو ممکنہ طور پر یہ ان کے وائٹ بال کیریئر کا اختتام ہوگا کیوں کہ وہ خود بھی اس بات کا اشارہ دے چکے ہیں کہ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے تاہم ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے۔
وقت اشاعت : 26/04/2019 - 20:23:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :