ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ میں پہلا امتحان، پاکستان نے فتح حاصل کر لی

کینٹ کاونٹی ٹیم کیخلاف کھیلے جانے والے پریکٹس میچ میں پاکستان نے 100 رنز سے فتح حاصل کرلی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 اپریل 2019 22:31

ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ میں پہلا امتحان، پاکستان نے فتح حاصل کر لی
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 اپریل 2019ء) ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ میں پہلا امتحان، پاکستان نے فتح حاصل کر لی، کینٹ کاونٹی ٹیم کیخلاف کھیلے جانے والے پریکٹس میچ میں پاکستان نے 100 رنز سے فتح حاصل کرلی۔ ورلڈکپ مہم کا آغاز، چوکے چھکوں کی برسات، عماد وسیم کی دھواں دار اننگ، پہلے ہی پریکٹس میچ میں پاکستان نے دیگر تمام ٹیموں پر اپنی دھاک بٹھا دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ میں ورلڈکپ کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان نے کینٹ کاونٹی ٹیم کیخلاف پریکٹس میچ سے اپنی مہم کا آغاز کیا ہے۔ پاکستان نے ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ میں اپنے پہلے پریکٹس میچ میں شاندار فتح حاصل کی ہے۔ پاکستان نے کینٹ کی ٹیم کو باآسانی 100 رنز سے شکست دے دی ہے۔ 359 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینٹ کی ٹیم 258 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ حسن علی، فہیم اشرف اور فخر زمان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل کینٹ کیخلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے کینٹ کو 359 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے دھواں دار 117 رنز کی اننگ کھیلی۔ جبکہ فخر زمان نے بھی 76 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ جبکہ مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کی جانب سے بھی 75 رنز کی اننگ کھیلی گئی۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے۔
وقت اشاعت : 27/04/2019 - 22:31:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :