اسکاٹ لینڈ کے انٹرنیشنل کرکٹر نائب کپتان کون ڈی لینگ انتقال کر گئے

گزشتہ برس دماغ کے کینسر کا عارضہ لاحق ہوا تھا، کرکٹ سکاٹ لینڈ نے علاج کیلئے فنڈز ریزنگ بھی شروع کی تھی ،2015 میں اسکاٹ لینڈ کی جانب سے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا

اتوار 28 اپریل 2019 21:10

اسکاٹ لینڈ کے انٹرنیشنل کرکٹر نائب کپتان کون ڈی لینگ انتقال کر گئے
ُ آئرلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2019ء) پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان چل بسے۔پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے اسکاٹش کرکٹر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کون ڈی لینگ کو برین ٹیومر تھا۔ دماغ کے کینسر کے عارضے میں مبتلا اسکاٹ لینڈ کے انٹرنیشنل کرکٹر کون ڈی لینگ انتقال کر گئے ہیں۔

جنوبی افریقا میں پیدا ہونے والے کون ڈی لینگ گزشتہ برس دماغ کے کینسر کا عارضہ لاحق ہوا تھا۔

(جاری ہے)

کون ڈی لینگ نے 2015 میں اسکاٹ لینڈ کی جانب سے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا اور انہوں نے 13 ایک روزہ اور 8 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کی۔اس کے علاوہ لیفٹ آرم اسپننگ آل راؤنڈر طویل عرصے تک نارتھمپٹن شائر کی طرف سے کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیلتے رہے۔ کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے گزشتہ برس اکتوبر میں کون ڈی لینگ کے علاج کے لیے فنڈ ریزنگ مہم بھی شروع کی تھی۔کون ڈی لینگ آخری بار نومبر سال2017 میں اسکاٹ لینڈ کی طرف سے بطور نائب کپتان ایکشن میں نظر آئے تھے۔
وقت اشاعت : 28/04/2019 - 21:10:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :