ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر انگلینڈ نے اپنے سب سے جارح مزاج بلے باز کو ورلڈکپ سے باہر کردیا

انگلش ٹیم کے اوپننگ بلے باز پر پہلے 21 روز کی پابندی عائد کی گئی، بعد ازاں انہیں عالمی کپ کیلئے منتخب کردہ ٹیم سے بھی باہر کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 30 اپریل 2019 01:48

ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر انگلینڈ نے اپنے سب سے جارح مزاج بلے باز کو ورلڈکپ سے باہر کردیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2019ء) ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر انگلینڈ نے اپنے سب سے جارح مزاج بلے باز کو ورلڈکپ سے باہر کردیا، انگلش ٹیم کے اوپننگ بلے باز پر پہلے 21 روز کی پابندی عائد کی گئی، بعد ازاں انہیں عالمی کپ کیلئے منتخب کردہ ٹیم سے بھی باہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔

اوپنر بیٹسمین الیکس ہیلز کو میگا ایونٹ سے ڈراپ کر دیا گیا۔ جارح مزاج اوپننگ بلے باز الیکس ہیلز کو ڈرگ استعمال کرنے پر ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا۔ جبکہ اسی وجہ سے اوپننگ بلے باز پر 21 روز کے لیے کرکٹ کے دروازے بند کیے گئے تھے اور پھر اب انگلش مینجمنٹ نے انہیں ورلڈکپ سے بھی ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلش کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کے مطابق یہ فیصلہ کافی سوچ کے بچار کے بعد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈکپ سے باہر ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ الیکس ہیلز کا کرکٹ کیریئر ختم ہو گیا ہے۔ انگلش بورڈ کی پابندی کے بعد الیکس ہیلز آئر لینڈ کے ساتھ ہونے والے میچ اور پاکستان کیخلاف ہونے والی سیریز سے بھی اوپنر باہر ہو گئے ہیں۔ اس اچانک فیصلے کو انگلش ٹیم کیلئے ورلڈکپ سے قبل بہت بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ جبکہ اس تمام صورتحال پر انگلش ٹیم کے کپتان کی جانب سے بھی تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔                                                                                                                                                                  
وقت اشاعت : 30/04/2019 - 01:48:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :