آئرلینڈ کا انگلینڈ کے خلاف واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ کیلئے ٹیم کا اعلان، گیری ولسن کی دوبارہ واپسی

منگل 30 اپریل 2019 16:08

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2019ء) آئرلینڈ نے انگلینڈ کے خلاف شیڈول واحد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، وکٹ کیپر بلے باز گیری ولسن کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، 33 سالہ بلے باز آنکھوں کی بیماری کے باعث افغانستان کے خلاف کھیلی گئی سیریز میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے، فاسٹ بائولر سٹورٹ تھامسن بھی دوبارہ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، جوش لٹل اور لورکن ٹکر کو ڈیبیو دیئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے درمیان واحد ایک روزہ میچ 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان ولیم پورٹرفیلڈ، اینڈریو بلبرائن، جارج ڈوکریل، جوش لٹل، اینڈریو میکبرائن، بیری میکارتھے، جیمز میک کولم، ٹم مورتگ، کیون اوبرائن، بائیڈ رینکن، پال سٹرلنگ، سٹورٹ تھامسن، لورکن ٹکر اور گیری ولسن پر مشتمل ہے۔ واضح رہے کہ یہی ٹیم سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں آئرش ٹیم کی نمائندگی کرے گی، سہ ملکی سیریز میں میزبان آئرلینڈ کے علاوہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
وقت اشاعت : 30/04/2019 - 16:08:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :