ریال میڈرڈ کرکٹ کلب نے ویلنسیا میں ہونے والے یوم پاکستان ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ریال میڈرڈ کرکٹ کلب نے ویلنسیا کے ایورا کرکٹ کلب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سات رنز سے شکست دی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 30 اپریل 2019 16:42

ریال میڈرڈ کرکٹ کلب نے ویلنسیا میں ہونے والے یوم پاکستان ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
ویلنسیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،موسیٰ بلال وڑائچ) ریال میڈرڈ کرکٹ کلب نے ویلنسیا میں ہونے والے یوم پاکستان ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ریال میڈرڈ کرکٹ کلب نے ویلنسیا کے ایورا کرکٹ کلب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سات رنز سے شکست دی۔ویلنسیا میں ہونے والے یوم پاکستان کے حوالے سے کرکٹ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں نے شرکت کی جن میں ریال میڈرڈ کرکٹ کلب،،پورتو زلمی،،ویلنسیا کنگ،،مسلاتا یونائیٹڈ،،ایورا قلندرز،،انڈین الیون،،پیٹرکس الیون،،ایلفا کرکٹ کلب کی ٹیموں نے شرکت کی۔

ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ریال میڈرڈ کرکٹ کلب نے پورتو زلمی کو شکست دی۔ریال میڈرڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ چھ اوورز میں 94 رنز بنائے،میڈرڈ کے کپتان ذیشان اصغر چیمہ نے اپنی ٹیم بہترین آغاز فراہم کرتے ہوئےسولہ گیندوں پہ سات چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جواب میں پورتو زلمی کی ٹیم چھ اوورز میں ساٹھ رنز بنا سکی۔

دوسرے سیمی فائنل میں ایورا قلندرز نے ویلنسیا کنگ کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ریال میڈرڈ کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چھ اوورز میں 74 رنز بنائے۔جواب میں ایورا قلندرز کی ٹیم چھ اوورز کے اختتام پر 68 رنز بناسکی۔پاک ویلنسیا ایسوسی ایشن کے صدر مہر جمشید احمد اور مقامی بزنس مین چوہدری حیات وڑائچ،شاہد آرائیں،،سپین کی سماجی رہنما اینا ایسا بیل اور دیگر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئیے،فاتح ریال میڈرڈ کرکٹ ٹیم کو تین سو یورو جبکہ رنر اپ ایورا قلندرز کی ٹیم کو ایک سو پچاس یورو انعام دیا گیا۔

ذیشان اصغر چیمہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین بلے باز،،محمد علی کنگ کو ٹورنامنٹ کا بہترین باؤلر،،کاشف عزیز کو فائنل کا مین آف دی میچ جبکہ حماد الحسن کو مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا،،ایونٹ میں بھارتی پنجاب کی ٹیم کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم انڈین الیون نے بھی شرکت کی۔
وقت اشاعت : 30/04/2019 - 16:42:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :