پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی باکسنگ چیمپیئن شپ میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

جمعرات 2 مئی 2019 22:11

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی باکسنگ چیمپیئن شپ میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2019ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی باکسنگ چیمپیئن شپ میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے عامر باکسنگ ہال میں کھیلے گئے چیمپیئن شپ کے 46 کلوگرام کے سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان آرمی کے محمد سعید اور پاکستان نیوی کے دادئو خان نے کامیابی حاصل کی۔

52 کلوگرام کے سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان آرمی کے محمد آصف اور پاکستان واپڈا کے عطا اللہ نے فتح حاصل کی۔ 56 کلوگرام کے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا کے نقیب اللہ اور پاکستان ایئر فورس کے نعمت اللہ نے، 60 کلوگرام کے سیمی فائنل میں پاکستان ریلوے کے محمد اشرف اور پاکستان آرمی کے ابراہیم خان نے اور 64 کلوگرام کے سیمی فائنل میں پاکستان ایئر فورس کے عدنان حسن اور پاکستان واپڈا کے علی احمد نے کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

فائنل مقابلے (آج) جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ناصر تنگ نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں 14 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، کراچی الیکٹرک، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔

چیمپیئن شپ میں دس کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں 49 کلو گرام، 52 کلو گرام، 56کلو گرام، 60کلو گرام، 64کلو گرام، 69 کلو گرام، 75 کلو گرام، 81کلو گرام، 91کلو گرام اور پلس 91 کلو گرام کے مقابلے شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 02/05/2019 - 22:11:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :