عالمی فٹ بال کپ کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پرسوں اسلام آباد میں شروع ہو گا

جمعہ 3 مئی 2019 16:36

عالمی فٹ بال کپ کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پرسوں اسلام آباد میں شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی فٹ بال کپ کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پرسوں اتوار سے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجنیئر سید اشفاق حسین نے بتایاکہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 55 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں 35 پرانے اور 20 کھلاڑی انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ طارق لطفی کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ تربیتی کیمپ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فٹ بال کے حوالے سے غلط پروپیگنڈہ پھیلانے والے شر پسند عناصر باز رہیں۔
وقت اشاعت : 03/05/2019 - 16:36:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :