قومی باکسنگ چمپئن شپ کے مقابلے اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئے

جمعہ 3 مئی 2019 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2019ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی باکسنگ چمپئن شپ کے مقابلے پاکستان سپورٹس بورڈ کے عامر باکسنگ ہال میں اختتام پذیر ہوگئے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اکبر حسین درانی تھے اس موقع پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے نائب صدر اصغر بلوچ، پاکستان نیوی کے ڈائریکٹر سپورٹس ناصر محمود، سیکرٹری جنرل کرنل (ر ) ناصر تنگ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

چمپئن شپ کے 46 کلوگرام کے فائنل میں پاکستان آرمی کے محمد سعید نے پاکستان نیوی کے دادئو خان کو ہرا دیا ، 52 کلوگرام کے فائنل میں پاکستان آرمی کے محمد آصف نے پاکستان واپڈا کے عطا اللہ کو شکست دی ، 56 کلوگرام کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا کے نقیب اللہ نے پاکستان آئر فورس کے نعمت اللہ کو ہرادیا، 60 کلوگرام کے مقابلوں میں پاکستان آرمی کے ابراہیم خان نے پہلی اور پاکستان ریلوے کے محمد اشرف نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

64 کلوگرام کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا کے علی احمد نے پہلی اور پاکستان ایرفورس کے عدنان حسن نیدوسری پوزیشن حاصل کی، 69 کلوگرام کے مقابلوں میں پاکستان آرمی کے گل زیب نے پہلی اور پاکستان واپڈا کے عامرخان نے دوسری پوزیشن حاصل کی، 75 کلوگرام کے مقابلوں میں پاکستان آرمی سیف اللہ نے پہلی اور پاکستان نیوی کے تنویر احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی، 81 کلوگرام کے مقابلوں میں پاکستان آرمی کے اویس علی خان نے پہلی اور بلوچستان کیاجمل پٹھان نے دوسری، 91 کلوگرام کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا کے ثناء اللہ نے پہلی اور آزاد جموں و کشمیر کے انیس تاج نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پلس 91 کلوگرام کے مقابلوں میں پاکستان آرمی کے احمد علی نے پہلی اور پاکستان ائیرفورس کے مرزا اعظم نے دوسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر ) ناصر تنگ نے بتایا کہ چمپئن شپ میں 14 ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، کراچی الیکٹرک، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں، چمپئن شپ میں دس کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے تھے جن میں 49 کلو گرام، 52 کلو گرام، 56کلو گرام، 60کلو گرام، 64کلو گرام، 69 کلو گرام، 75 کلو گرام، 81کلو گرام، 91کلو گرام اور پلس 91 کلو گرام کے مقابلے شامل تھے۔

وقت اشاعت : 03/05/2019 - 22:48:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :