انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 4 مئی 2019 16:10

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کل کھیلا جائے گا
کارڈف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2019ء) انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کل اتوار کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم نے کھیلے گئے تینوں ٹور میچز میں کامیابی حاصل کرکے انگلش ٹیم کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ گرین شرٹس نے پہلے ایک روزہ ٹور میچ میں کینٹ، دوسرے ٹور میچ میں نارتھمپٹن شائر اور واحد ٹی ٹونٹی ٹور میچ میں لیسٹرشائر کو شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

ٹور میچز کے بعد گرین شرٹس کو اب ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ اور اس کے بعد پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں انگلش ٹیم کا چیلنج درپیش ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ (آج) اتوار کو کارڈف میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹی ٹونٹی میچ میں کامیابی کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہے، دوسری جانب انگلش ٹیم بھی جیت کیلئے پر عزم ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 8 مئی، دوسرا میچ 11 مئی، تیسرا میچ 14 مئی، چوتھا میچ 17 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 19 مئی کو کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 04/05/2019 - 16:10:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :