قومی ٹیم کا وہ کھلاڑی جس پر ریپ کا الزام لگا تو شاہد آفریدی نے اسے بچانے کے لیے جھوٹی گواہی دی

ویسٹ انڈیز دورے میں ذیشان پرویز پر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانےکا الزام لگا،لڑائی کے باوجود ذیشان کیساتھ کھڑا ہوا:آل راﺅنڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 4 مئی 2019 16:21

قومی ٹیم کا وہ کھلاڑی جس پر ریپ کا الزام لگا تو شاہد آفریدی نے اسے بچانے کے لیے جھوٹی گواہی دی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4مئی 2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں کئی تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ ایسا ہی ایک انکشاف پاکستانی کرکٹر کے ویسٹ انڈیز میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی تعلق اور شاہد آفریدی کی جھوٹی گواہی سے متعلق ہے۔ شاہد آفریدی یہ واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ”ویسٹ انڈیز کے دورے میں بلے باز ذیشان پرویز پر ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانےکا الزام لگ گیا، وہ خاتون ذیشان سے عمر میں کہیں بڑی تھی، ذیشان کا کہنا تھا کہ اس خاتون نے اسے اپنے جال میں پھنسایا ہے اور اب زیادتی کا الزام لگا دیا ہے لیکن میرے خیال میں غلطی دونوں کی تھی کیوں کہ ذیشان نے جو کیا تھا اس کا دفاع نہیں کیا جا سکتا تھا۔

پولیس بھی معاملے میں ملوث ہو چکی تھی،ذیشان کا بھی یہ پہلا غیرملکی دورہ تھا اور وہ نوجوان تھاچنانچہ بیرون ملک سفر اور خواتین دونوں معاملوں میں وہ اناڑی تھا۔

(جاری ہے)

اس واقعے کے رونما ہونے سے دو دن پہلے میرا ذیشان کے ساتھ جھگڑا بھی ہوا تھا اور اب ہماری بول چال بند تھی،ٹیم میں شامل ہر شخص اس بارے میں جانتا تھا تاہم جب اس پر یہ الزام لگا اور معاملہ پولیس تک پہنچ گیا تو مجھے بہت پریشانی لاحق ہوئی، میں رات کو سو نہیں پایا تھا۔

آدھی رات کو میں اپنے کوچ ہارون رشید کے پاس گیا اور اسکے سامنے میں رو دیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ ذیشان کو بچا لیں۔ اگرچہ میرا ذیشان کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا لیکن میں اس واقعے میں خاتون کےخلاف گواہی دینے کو تیار ہو گیا، حالانکہ میں زیادہ نہیں جانتا تھا کہ اس واقعے میں قصور کس کا تھا۔ میں تو یہ بھی نہیں جانتا تھا کہ ان دونوں کے درمیان ہوا کیا تھا۔ مجھے تو ذیشان پر بھی شک تھا۔ میں جانتا ہوں کہ آج یہ بات آپ لوگوں کےلئے احمقانہ اور بے ایمانی پر مبنی قرار پائے گی لیکن میں اسوقت ایک نوعمر لڑکا تھا جو مشکل وقت میں اپنے ساتھی کےساتھ کھڑا ہونا چاہتا تھا“۔
وقت اشاعت : 04/05/2019 - 16:21:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :