پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے سیکرٹری شہباز سینئر کا استعفیٰ منظورکرلیا

ہفتہ 4 مئی 2019 22:47

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے سیکرٹری شہباز سینئر کا استعفیٰ منظورکرلیا
لاہور۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2019ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کا استعفیٰ منظور کر لیا اور ان کی جگہ سابق سیکرٹری آصف باجوہ کو نیا سیکرٹری نامزد کردیا۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے میڈیا کو بتایا کہ شہباز سینئر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے اور ان کی جگہ اولمپئن و سابق سیکرٹری آصف باجوہ نئے سیکرٹری ہونگے۔ آصف باجوہ سوموار کے روز اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔انہوں نے سابق سیکرٹری شہباز سینئر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہباز سینئر نے ساڑھے تین سال تک کام کیا اور انہوں نے پاکستان ہاکی کو بہتر کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کیں۔
وقت اشاعت : 04/05/2019 - 22:47:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :