واحد ٹی ٹونٹی ، پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت لیا

باہمی ٹی ٹونٹی مقابلوں میں انگلینڈ کا پلڑا 4-11سے بھاری

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 5 مئی 2019 18:03

واحد ٹی ٹونٹی ، پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت لیا
کارڈف (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5مئی 2019ء) واحد ٹی ٹونٹی مقابلے میںپاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم میں دو کھلاڑیوں محمد حسنین اور امام الحق کو ڈیبیو کرایا گیا ہے، سرفراز احمد نے کہا کہ سکور بورڈ پر بڑا ٹوٹل سجانے کی کوشش کرہے ہیں۔انگلینڈ کے کپتان این مورگن نے کہا کہ ٹاس ہارنے پر کوئی افسوس نہیں ہے، پہلے بولنگ کرکے خوش ہیں، انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر کو ڈیبیو کرایا گیا ہے۔

انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں جیمز ونس،بین ڈکٹ، جو روٹ، این مورگن، جو ڈینلی،بین فوکس، ڈیوڈ ویلی، ٹام کیرن ، کرس جورڈن،عادل رشید اور جوفا آرچر شامل ہیں۔باہمی ٹی ٹونٹی مقابلوں میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری رہا ہے۔انگلینڈ ٹیم نے11 فتوحات حاصل کیں جبکہ گرین شرٹس نے صرف 4مقابلوں میں فتح پائی ہے جب کہ گزشتہ میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی،ٹیم کی 11 سیریز فتوحات کا تسلسل جنوبی افریقہ میں ٹوٹ گیا تھا لیکن ان میچز میں قیادت شعیب ملک کے سپرد تھی، پاکستان نے ان 11 سیریز میں سے پہلی بھی 3سال قبل انگلینڈ کے خلاف جیتی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے تیسری پوزیشن پر قبضہ کررکھا ہے۔ ورلڈکپ 2019 ءکا باقاعدہ آغاز میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 مئی کو افتتاحی میچ سے ہوگا اور قومی ٹیم ورلڈکپ تک لندن میں ہی قیام کرے گی۔
وقت اشاعت : 05/05/2019 - 18:03:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :