پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور امام االحق کا عالمی ریکارڈ محض10ماہ بعد ہی ٹوٹ گیا

ویسٹ انڈین اوپننگ جوڑی شائی ہوپ اور جان کیمبل نے 365رنز بنا کر ریکار ڈ اپنے نام کرلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 5 مئی 2019 18:54

پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور امام االحق کا عالمی ریکارڈ محض10ماہ بعد ہی ٹوٹ گیا
ڈبلن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5مئی 2019ء) ویسٹ انڈین اوپننگ جوڑی شائی ہوپ اور جان کیمبل نے ون ڈے کرکٹ میں پہلی وکٹ کی شراکت کا پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور امام االحق کا عالمی ریکارڈ محض10ماہ بعد ہی توڑ دیا ہے ۔ جولائی 2018ءمیں کوئنز سپورٹس کلب ،ہرارے میں زمبابوے کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میںقومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان اور امام الحق نے پہلی وکٹ پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا تھا ،دونوں بلے بازوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 304 رنز شراکت قائم کی ، اس سے قبل طویل ترین شراکت کا ریکارڈ سری لنکا کے پاس تھا، جس کے بلے باز سنتھ جے سوریا اور اپل تھرنگا نے لیڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں انگلینڈ کے خلاف جون 2006 ءمیں 286 رنز بنائے تھے،پاکستان کے سابق اوپنر عمران فرحت اور محمد حفیظ نے بھی زمبابوے کے ہی خلاف ستمبر 2011ءمیں پہلی وکٹ پر 228 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین اوپننگ جوڑی نے سہ ملکی ون ڈے سیریز میں کاسل ایونیو ،ڈبلن پر آئر لینڈ کے خلاف مقابلے میں پہلی وکٹ کی شراکت میں 365رنز جوڑکر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا اور ا س دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی اپنی سنچریاں بھی مکمل کیں۔جان کیمبل179رنز بنا کر پوویلین لوٹے جب کہ شائی ہوپ172رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ کالی آندھی نے مقررہ50اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 381رنز سکور کیے ۔
پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور امام االحق کا عالمی ریکارڈ محض10ماہ بعد ہی ٹوٹ گیا
وقت اشاعت : 05/05/2019 - 18:54:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :