واحد ٹی ٹونٹی ، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے174 رنز کا ہدف دیدیا

بابر اعظم اور حارث سہیل کی نصف سنچریاں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 5 مئی 2019 20:14

واحد ٹی ٹونٹی ، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے174 رنز کا ہدف دیدیا
کارڈف (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5مئی 2019ء) واحد ٹی ٹونٹی مقابلے میںپاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 174رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔قومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور فخر زمان پہلے 7رنز بنا کر کیرن کی گیند پر مورگن کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے اور پھر امام الحق جوفرا آرچر کے باﺅنسر پر7رنز بنا کر وکٹ کیپر کا کیچ بن گئے ،بابر اعظم اور حارث سہیل نے تیسری وکٹ کے لیے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اس دوران بابر نے اپنی10ویں او ر حارث نے پہلی ٹی ٹونٹی نصف سنچری مکمل کی،دونوں بلے بازوں کے درمیان64گیندوں پر103رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جس کے بعد حارث50رنز بنا کر آرچر کا دوسرا شکار بنے،بابر اعظم65رنز بنا کر غیر ذمہ درانہ رن لیتے ہوئے رن آﺅٹ ہوئے،آصف علی بھی3رنز بناکر جورڈن کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہوگئے،فہیم اشرف16رنز بنا کر جورڈن کا شکار بنے،عماد وسیم 18رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے لیے آرچر نے 2اور کیرن اور جورڈن نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔ قومی ٹیم میں دو کھلاڑیوں محمد حسنین اور امام الحق کو ڈیبیو کرایا گیا ہے، سرفراز احمد نے کہا کہ سکور بورڈ پر بڑا ٹوٹل سجانے کی کوشش کرہے ہیں۔انگلینڈ کے کپتان این مورگن نے کہا کہ ٹاس ہارنے پر کوئی افسوس نہیں ہے، پہلے بولنگ کرکے خوش ہیں، انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر کو ڈیبیو کرایا گیا ہے۔

انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں جیمز ونس،بین ڈکٹ، جو روٹ، این مورگن، جو ڈینلی،بین فوکس، ڈیوڈ ویلی، ٹام کیرن ، کرس جورڈن،عادل رشید اور جوفا آرچر شامل ہیں۔باہمی ٹی ٹونٹی مقابلوں میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری رہا ہے۔انگلینڈ ٹیم نے11 فتوحات حاصل کیں جبکہ گرین شرٹس نے صرف 4مقابلوں میں فتح پائی ہے جب کہ گزشتہ میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی،ٹیم کی 11 سیریز فتوحات کا تسلسل جنوبی افریقہ میں ٹوٹ گیا تھا لیکن ان میچز میں قیادت شعیب ملک کے سپرد تھی، پاکستان نے ان 11 سیریز میں سے پہلی بھی 3سال قبل انگلینڈ کے خلاف جیتی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے تیسری پوزیشن پر قبضہ کررکھا ہے۔ ورلڈکپ 2019 ءکا باقاعدہ آغاز میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 مئی کو افتتاحی میچ سے ہوگا اور قومی ٹیم ورلڈکپ تک لندن میں ہی قیام کرے گی۔
وقت اشاعت : 05/05/2019 - 20:14:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :