ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں نے سب سے پہلے ملک کا سوچا توکامیابی یقینی ہے: عبدالرزاق

خواہش ہے اب کوچنگ میں نام کماﺅں، گراس روٹ سے کوچنگ شروع کرکے انڈر9اور17 تک جانا چاہتا ہوں:آل راﺅنڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 6 مئی 2019 13:09

ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں نے سب سے پہلے ملک کا سوچا توکامیابی یقینی ہے: عبدالرزاق
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6مئی 2019ء) ممتاز آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کو مفید مشوروں سے نواز دیا، ان کا کہنا ہے کہ پلیئرز کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ یہ عام ٹورنامنٹ ہے اور نہ ہی دبئی میں شیڈول کوئی چھوٹی سیریز ہے ،پلیئرز سب سے پہلے پاکستان بعد میں اپنی ذات کے بارے میں سوچیں گے تو کامیابی یقینی ہے۔

ایک انٹر ویو میں ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی طرح ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے دوران اچھا پرفارم کرے اور یہ عالمی کپ جیت کر آئے، سلیکٹرز نے میگا ایونٹ کے لیے پلیئرز کا اچھا کمبی نیشن بنایا ہے، پلیئرز کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ یہ ورلڈ کپ ہے، اس طرح کے میگا ایونٹس میں کھلاڑیوں پر پریشر بہت زیادہ ہوتا ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم پاکستان کے لیے کھیلیں، پی ایس ایل صرف ٹونٹی ٹونٹی ہی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ کھلاڑیوں کے انتخاب کا طریقہ کار تبدیل ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

عبدالرزاق نے کہا کہ تینوں طرز کی کرکٹ میں کپتان بس ایک ہی ہونا چاہیے، ٹیم بھی ایک ہی ہونی چاہیے تاہم فارمیٹ کو دیکھتے ہوئے دو، تین تبدیلیاں کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں، ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ختم کرنے کے سوال پرعبدالرزاق نے کہا کہ گو ڈپارٹمنٹ کرکٹ کی وجہ سے پلیئرز کے ساتھ اس کھیل کی بھی پروموشن کافی اچھی ہوتی ہے تاہم بورڈ تبدیل ہوا ہے،عمران خان کا یہ فیصلہ ہے،اس کو تھوڑا وقت دینا چاہیے، اگر چیئرمین پی سی بی نے مشورہ مانگا تو ضرور تجاویز دوں گا، میرا مشن اور خواہش یہی ہے کہ کرکٹ کے بعد اب کوچنگ میں نام کماﺅں،چاہتا ہوں کہ گراس روٹ سے کوچنگ شروع کروںاور انڈر9سے لیکر انڈ17 تک جاﺅں۔
وقت اشاعت : 06/05/2019 - 13:09:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :